اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بحرین کی جو مرکزی جیل کی عمارت نمبر 2 میں قید سیاسی قیدیوں نے مسلسل پانچویں روز بھی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے۔ اس عمارت میں جیل کے وارڈ نمبر 3، 4، 5 اور 6 شامل ہیں۔
موصولہ تشویشناک اطلاعات کے مطابق بھوک ہڑتال کے باعث تقریباً 25 قیدی گر گئے ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کی صحت کی صورتحال اور ان کے قانونی و جائز مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔
وارڈ نمبر 3 کے مزید 10 قیدیوں کے بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کے بعد ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔
بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں نے زور دیا ہے کہ ان کے انسانی اور جائز مطالبات فوری طور پر پورے کیے جائیں۔
قیدیوں کے مطالبات میں باجماعت نماز کی ادائیگی، قیدیوں کے کمروں کے دروازے کھولنا، جیل میں کتابیں اور ادویات لانے کی اجازت دینا، دھوپ لینے کے لیے کھلی جگہ میں گزارے جانے والے وقت میں اضافہ اور اہل خانہ سے رابطے کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ